لاہور میں موسم کی صورتحال تبدیل ہونے لگی ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور حبس کی شدت میں بھی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔موسمی رپورٹ کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شام کے اوقات میں بارش کے امکانات نسبتاً کم ہو سکتے ہیں، تاہم رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش اور آندھی کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے اور بجلی کے کھمبوں، درختوں اور کھلے مقامات سے دور رہا جائے۔حکام کے مطابق موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ ادارے بھی الرٹ ہیں، جبکہ شہریوں کو تازہ ترین موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔