آئی سی سی رینکنگ جاری، بابراعظم کی ایک درجے ترقی،چھٹے نمبر پر آگئے

شاہین شاہ آفریدی 2 درجے ترقی کے بعد ساتویں،حارث رئوف دو درجے بہتری کے ساتھ 20 نمبر پر براجمان
دبئی (سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ون ڈیپلیئرزرینکنگ جاری کردی،نیوزی لینڈ کیڈیرل مچل بیٹرزکی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں،جبکہ بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے۔آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق آئرلینڈ کے ہیری ٹیکر ساتویں،انگلینڈ کے جو روٹ چار درجے ترقی کے بعد آٹھویں اور بھارت کے شریاس ایئر تیرہویں نمبر پر پہنچ گئے،افغانستان کے رحمان اللہ گرباز،سری لنکا کے پاتھم نسانکا اورسلمان علی آغا نے بھی دو،دودرجے ترقی کرتے ہوئے بالترتیب چودہویں،پندرہویں اورسولہویں پوزیشن حاصل کر لی۔ون ڈے بولرزکی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پربرقرار ہیں،انگلینڈ کے جوفرا آرچر تیسرے، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنرچوتھے اور شاہین شاہ آفریدی دو درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ حارث رئوف بھی دو درجے بہتری کے ساتھ بیسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آل رائونڈرزکی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔