خلیجی ممالک کیلئے امریکی سیکیورٹی کا متبادل بن سکتا ہے :،سینئر بھارتی دفاعی تجزیہ کار
نئی دہلی (آئی این پی )سینئر بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں پاکستان کا اثر و رسوخ بڑھا ہے جس کے باعث وہ خلیجی ممالک کی سلامتی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پراوین ساہنی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں خطے کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مغربی ایشیا میں پاکستان کا کردار مزید مضبوط ہو گا۔بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے لکھا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جو خلیجی ممالک کے لیے امریکی سیکیورٹی کا متبادل بن سکتا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ خطے میں امریکی فریم ورک کو تبدیل کرنے کے خواہاں ایران کے لیے بھی پاکستان ایک مناسب انتخاب ہے۔پراوین ساہنی کی یہ رائے ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ فوجی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے