لاہور (خصوصی رپورٹ)سنگھ پورہ، بند روڈ، محمود بوٹی، داروغے والا اور واہگہ سمیت متعدد علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن کیے گئے، جن کے دوران 24 ٹرک سامان ضبط کیا گیا اور بڑی تعداد میں غیر قانونی تعمیرات اور عارضی رکاوٹیں ہٹائی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ان کارروائیوں کا مقصد شہریوں کو محفوظ، صاف اور کھلا ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ ٹریفک کا بہاو? بہتر ہو اور راہگیروں کو آمد و رفت میں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ڈی سی لاہور کی خصوصی ہدایات پر جاری اس مہم میں بلا تفریق کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جن میں قانون کی مکمل عملداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔