اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں تیار کی گئی مزید 38گاڑیاں جاپان برآمد کی گئی ہیں۔اس سے قبل اپریل میں بھی 40یونٹس آزمائشی بنیادوں پر جاپان بھیجے گئے تھے۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ گاڑیاں پاکستان کی آٹو موبائل کمپنی اٹلس ہونڈا نے تیار کی ہیں جو کہ بنیادی طور پر جاپانی کمپنی ہونڈا کا پاکستان میں ذیلی ادارہ ہے۔ نئی کھیپ میں ایک اعشاریہ دو لیٹر ماڈل کی گاڑیاں شامل ہیں۔ ہونڈا کے علاوہ دیگر کمپنیز کی جانب سے بھی پاکستان سے گاڑیاں بیرون ملک بھیجی گئی ہیں۔