پاکستان میں تیار کردہ سوزوکی گا ڑیوں کی برآمد کا باقاعدہ آغاز

 اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں تیار کی جانیوالی سوزوکی کی مشہور گاڑیاں آلٹو اور ایوری اب برونائی کے بازاروں میں بھی نظر آئیں گی ۔  پاک سوزوکی نے ان گاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر برآمد کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا  ۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی آٹو میکر کمپنی سوزوکی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جاپان سے باہر واقع کسی پیداواری پلانٹ سے 660 سی سی  کی گاڑیاں کسی دوسرے ملک برآمد کی گئی ہیں۔سوزوکی پاکستان کے مطابق برونائی کے دارالحکومت بندر سری بیگاوان کے ایئرپورٹ مال ایٹریم پر منعقدہ تقریب کے دوران ان گاڑیوں کی باقاعدہ نمائش کی گئی، جو برونائی میں سوزوکی کے آفیشل ڈسٹری بیوٹر بوسٹیڈ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے گاڑیوں کی برآمد کی  تاریخ طویل نہیں ہے، تاہم آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی (2021-2026) کے بعد پاکستان کی متعدد بڑی اٹو کمپنیوں نے اپنی گاڑیاں، ایس یو ویز، بسیں اور تھری وہیلرز دنیا کے مختلف ممالک کو برآمد کرنا شروع کیے۔پاکستان سے بیرون ملک گاڑیاں برآمد کرنے کا عمل بنیادی طور پر آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کے تحت انجام پاتا ہے