شدید بارشیں: گورنر پنجاب نے چین کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا

    لاہور(یواین پی) گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان نے پنجاب میں شدید بارشی اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر اپنا چین کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ میں نے اپنی تمام تقریات اور مصروفیات شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ختم کر دی ہیں ‘ موجودہ سیلابی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالا تر ہو کر متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا مگر اس سے بچاؤ کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔