متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں:آصف زرداری

  متاثرین کو ہر ممکن امداد اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں ‘جانی نقصان پر افسوس ہے:صدر مملکت کا بیان

اسلام آباد(آئی این پی )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے  ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت  نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا، متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ  متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر یں ۔انہوں نے کہا   متاثرین کو ہر ممکن امداد اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں  ۔