این ڈی ایم اے نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی بھیج دیا

 کمبل،خیمے، مچھر دانیاں،پانی کے فلٹریشن پلانٹ،رضائیاں،فولڈنگ بیڈ، پانی کے کین سمیت 17کشتیاں شامل
اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثر ہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری ہے اور این ڈی ایم اے نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیاہے۔اب تک پنجاب کو فراہم کیئے گئے 2270ٹن امدادی سامان میں کمبل،خیمے، مچھر دانیاں،پانی کے فلٹریشن پلانٹ،رضائیاں،فولڈنگ بیڈ، پانی کے کین سمیت 17کشتیاں شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب کو خانیوال کے سیلاب متاثرین کے لیے  ایک ہزار خیموں کی فراہمی کی گئی ۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے سکھر سے13 ٹرکوں کے ذریعے670خیمے خانیوال کے لیے روانہ کیا گیا۔اسلام آباد میں موجود این ڈی ایم اے کے وئیر ہاؤس سے بھی5 ٹرکوں کے ذریعے 330خیمے خانیوال کے لیے روانہ کیا گیا۔