کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی تجویز پر بلاول ہاؤس کا سخت ردعمل

کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی تجویز پر بلاول ہاؤس کا سخت ردعمل

ترجمان بلاول ہاؤس اور سندھ اسمبلی کے رکن سریندر ولاسائی نے وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کو سیاسی طور پر نیند میں چلنے کی بیماری ہے، اور ان کی حیثیت کوئی کونسلر کی ہے نہ ہی سیاست میں کوئی خاص سوچ ہے۔ اگر شہر کو حادثات کی بنیاد پر وفاق کے حوالے کرنا درست ہوتا تو لاہور کو بھی اسلام آباد کے کنٹرول میں ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعات کے باوجود کسی نے یہ مطالبہ نہیں کیا کہ لاہور کو وفاق کے حوالے کیا جائے، اور اگر اسلام آباد میں کوئی ایسا حادثہ ہو جائے تو پھر اسے کس کے حوالے کیا جائے گا؟۔ولاسائی نے الزام عائد کیا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے بیانات تعصب، تقسیم، تخریب اور تشدد کی سیاست کو فروغ دینے کی کوشش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ غیر آئینی، غیر حقیقت پسندانہ اور پاکستان دشمن سوچ ہے، اور عوام کراچی کو سندھ سے الگ کرنے یا وفاق کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی لیگیسی کو آگے بڑھا رہے ہیں، جو چاروں صوبوں کی زنجیر تھیں۔