شادی شدہ خاتون 10 ماہ کے بیٹے سمیت اغوا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی میں شادی شدہ خاتون کو10 ماہ کے بیٹے سمیت اغواکرلیا گیا۔ تھانہ شاہکوٹ کی حدود چک نمبر 96 بارہ ایل میں جعفر علی کی بھابی صوبیہ بی بی اور اس کے 10 ماہ کے بیٹے محمد وقاص کو ملزم محمد وقار، کامران کامی، رفیق زبردستی اغوا کرکے لے گئے۔ جس پر پولیس نے جعفر علی کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔