ڈھاکا(خصوصی رپورٹ)بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی فہرست میں سرِ فہرست رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 299 ریکارڈ کیا گیا،اس کے بعد نئی دہلی ایئر کوالٹی انڈیکس 264 کے ساتھ دوسرے ، لاہورایئر کوالٹی انڈیکس 228 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، فہرست میں بشکیک(213)، سرائیوو (201)، کراکو(195)، میڈان (194)، وارسا (180)اور کابل کا ایئر کوالٹی انڈیکس (175) رہا ، جو زیادہ تر غیر صحتمند یا بہت غیر صحتمند زونز میں آتے ہیں۔