بھارت، جائیداد کی خاطر 5 شادیاں کرنے والی لٹیری دلہن کو سزا

 خاتون غریب اور تنہا مردوں کو اپنا نشانہ بناتی تھی:عدالتی کارروائی میں انکشاف
بھوپال(آئی این پی)بھارت میں جائیداد کی خاطر پانچ شادیاں کرنے والی لٹیری دلہن کو عدالت نے سزا سنا دی۔ بھارتی  میڈیا  رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی ضلعی عدالت نے طلاق لئے بغیر پانچ شادیاں کرنے والی خاتون کو 2 سال قید بامشقت اور 2000 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔متاثرہ شوہر کی شکایت پر تھانہ شاہ جہاں آباد میں درج ایف آئی آر پر ضلعی اور سیشن جج میگھا اگروال نے حکم جاری کیا۔درخواست گزار نے بیان دیا کہ حسینہ نامی خاتون نے اس کے ساتھ دھوکے سے پانچویں شادی کی جبکہ وہ پہلے ہی چار شادیاں کر چکی تھی اور اس نے یہ بات مجھ سے چھپائے رکھی۔عدالتی کارروائی کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ خاتون غریب اور تنہا مردوں کو اپنا نشانہ بناتی تھی