پاکستان نے قرضہ جی ڈی پی شرح 75 فیصد سے کم کرکے 70 فیصد کرلی، شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 10.5 فیصد پر آگئی
مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی، پاکستان گرین پانڈا بانڈ کے ذریعے چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کوتیار ہے
ڈیوس(آئی این پی)وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ قرض اگردرست جگہ استعمال ہو تو معیشت کیلئے نقصان دہ نہیں،موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے بڑا اور مسلسل خطرہ ہے،عالمی اقتصادی فورم کے موقع پرمذاکرے اظہار خیال کے موقع پر وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے قرضہ جی ڈی پی شرح 75 فیصد سے کم کرکے 70 فیصد کرلی، شرح سود 22 فیصد سے زائد سے کم ہو کر 10.5 فیصد پر آگئی۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان نے پرائمری سرپلس حاصل کرکے مالی توازن بحال کیا، مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی، پاکستان گرین پانڈا بانڈ کے ذریعے چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کوتیار ہے