چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے وضاحت دی کہ حکومت نے 7 روز کے اندر کمیشن بنانے کا وعدہ کیا تھا، مگر ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا، جس کے باعث عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے یہ واضح کر دیا کہ اب مذاکرات کے مزید راؤنڈز نہیں ہوں گے۔ اس دوران، عمران خان کی وکلاء سے ملاقات ہوئی، اور انہوں نے حکومتی وعدے کی عدم تکمیل پر مذاکرات کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اب وہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، خاص طور پر آزاد عدلیہ اور 26ویں ترمیم کے خلاف کوششوں میں حصہ لیں گے۔