عمران خان کی حکومت سے مذاکرات سے قبل پی ٹی آئی کو اہم ہدایت

عمران خان کی حکومت سے مذاکرات سے قبل پی ٹی آئی کو اہم ہدایت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو قیدیوں کی رہائی پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ فیصلہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران کیا گیا، جب پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے دو ارکان بیرسٹر علی ظفر اور سلیمان اکرم راجا نے عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کمیٹی نے حتمی مشاورت مکمل کی، جس کے بعد عمران خان نے قیدیوں کی رہائی پر کسی قسم کے سمجھوتے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔ملاقات کے بعد سلیمان اکرم راجا نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے وہ پرامید ہیں اور پارٹی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔ ملاقات کے بعد مذاکراتی کمیٹی کے اراکین اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔اس فیصلے کا مقصد پی ٹی آئی کی اصولی پوزیشن کو مستحکم رکھنا ہے، خاص طور پر قیدیوں کی رہائی کے معاملے میں کسی بھی مفاہمت یا سمجھوتے سے بچنے کے لئے۔