لاہور(آئی این پی )لاہورہائی کورٹ کے جج نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ تحریک انصاف کے چودھری مہدی حسن کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت سے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے معذرت کر لی ۔جسٹس فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر درخواست پر سماعت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی اور درخواست کو کسی دوسرے بینچ کے سامنے پیش کرنے کی سفارش کر دی ۔