قانونی ماہر امجد پرویز کی لاہور ہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت

لاہور(آئی این پی )معروف قانونی ماہر امجد پرویزنے لاہور ہائی کورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی ۔ذرائع کے مطابق قانونی ماہر امجد پرویز نے لاہور ہائی کورٹ کا جج بننے سے معذرت کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف قانونی ماہر امجد پرویز نے وکالت میں مصروفیات کی وجہ سے لاہور ہائی کورٹ کا جج بننے سے معذرت کی ہے۔