ملکہ ترنم کے نام سے مشہور نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے۔
نور جہاں 21 ستمبر 1926ء کو قصور کے موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں اور اپنے فلمی کیریئر کا آغاز صرف نو سال کی عمر میں کیا، جلد ہی وہ ایک جانی پہچانی چائلڈ اسٹار بن گئیں۔اپنے فلمی کیریئر کے دوران انہوں نے ہزاروں گیت اور غزلیں گائیں، اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران ملکی جذبے سے سرشار قومی نغمے بھی پیش کیے، جو پاکستان کی تاریخ میں اہم مقام رکھتے ہیں۔
حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز بھی عطا کیا۔ملکہ ترنم نور جہاں 23 دسمبر 2000ء کو وفات پا گئیں، مگر ان کے گائے ہوئے نغمے آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔