عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 70 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونا 4,486 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے، جہاں سونے کی قیمت میں مزید 5,000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں:

24 قیراط فی تولہ سونا: 4 لاکھ 69 ہزار روپے
22 قیراط فی تولہ سونا: 4 لاکھ 29 ہزار 917 روپے
21 قیراط فی تولہ سونا: 4 لاکھ 10 ہزار 375 روپے
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں 200 روپے کے اضافے کے بعد 10 گرام تولہ چاندی 7,700 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی اور سرمایہ کاروں کے محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے۔