وزیرمملکت بیرسٹرعقیل ،پیٹریشیا میکیلر،سعدوسیم ،بین لاٹن کی خصوصی شرکت
لاہور (خصوصی رپورٹ)انٹرنیشنل کالج فار لیگل سٹڈیز (ICLS) نے لاہور کے مین کماہاں روڈ، بالمقابل ڈی ایچ اے فیز فائیو ایکسٹینشن پر اپنے نئے، جدید اور مخصوص کیمپس کا باقاعدہ افتتاح کر کے قانونی تعلیم کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔اس توسیعی منصوبے کے پس منظر میں انٹرنیشنل کالج فار لیگل سٹڈیز کی سی ای او اور ڈین سارہ تارڑ اور ادارے کی مرکزی قیادت کی بصیرت اور انتھک محنت کارفرما رہی، جن کی پاکستان میں معیاری قانونی تعلیم کے فروغ سے وابستگی نے اس نئے کیمپس کے قیام کی راہ ہموار کی۔افتتاحی تقریب میں وزیرِ مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ یونیورسٹی آف لندن کی ڈین آف انڈر گریجویٹ لا، مس پیٹریشیا میکیلر نے بطور اعزازی مہمان تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر یونیورسٹی آف لندن کے ریجنل ایڈوائزر برائے جنوبی ایشیا مسٹر سعد وسیم، پاکستان بار کونسل کے ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اسامہ ملک اور برٹش کونسل کے بین لا ٹن نے بھی انٹرنیشنل کالج فار لیگل سٹڈیز کے مستقبل کے لیے نیک تمناو?ں اور حوصلہ افزا پیغامات کا اظہار کیا۔تقریب کا آغاز ربن کاٹنے کی رسمی تقریب سے ہوا، جس کے ذریعے ایک جدید تعلیمی سہولت کا افتتاح کیا گیا، جو اعلیٰ علمی معیار اور عملی قانونی تربیت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ نئے کیمپس میں جدید لیکچر ہالز، مخصوص موٹ کورٹ اور وسیع تحقیقاتی لائبریریاں شامل ہیں، جو آئی سی ایل ایس کے عالمی معیار کے تعلیمی وڑن کی عکاسی کرتی ہیں۔اپنے کلیدی خطاب میں بیرسٹر عقیل ملک نے کالج انتظامیہ کی پاکستان کے قانونی شعبے کے مستقبل میں سرمایہ کاری کو سراہا۔ مس پیٹریشیا میکیلر، جو عالمی اکیڈمک کمیونٹی کی نمائندگی کر رہی تھیں، نے ادارے کے تعلیمی معیار اور بین الاقوامی ساکھ کو اجاگر کیا۔تقریب کے دوران مس پیٹریشیا میکیلر نے بیرسٹر عقیل ملک کے ہمراہ گریجویٹنگ کلاس کے طلباء میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر طالبہ آمنہ صدیقی کو عالمی سطح پر غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے صرف چار طلباء میں شامل ہونے کے اعزاز میں خصوصی برجڈ کاٹر پرائز بھی دیا گیا۔