غیر قانونی اسلحہ ، سینکڑوں گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے کرسمس اور نیو ائیر سے قبل ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون کے دوران سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 20 روز میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے496 افراد کوگرفتار کیا گیا، ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 افراد کوحراست میں لیاگیا، مختلف تھانوں میں 501 مقدمات درج کئے گئے ، گرفتار ملزموں کے قبضے سے 11رائفل،451 پسٹل اور24 گنیں برآمد کی گئیں، سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے۔