غیر قانونی اسلحہ ،ہوائی فائرنگ ،1796ملزم گرفتار

24کلاشنکوف،108رائفلیں،72گنیں،1483پسٹل،29ریوالوراور8ہزار سے زائد گولیاں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے سال2025ء￿  میں غیر قانونی اسلحہ،ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کے مرتکب عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 1796ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا کر1755مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایاکہ گرفتارملزمان کے قبضہ سے  4کلاشنکوف،108رائفلیں،72گنیں،1483پسٹل،29ریوالوراور8ہزار سے زائد گولیاں برآمدکی گئی ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس شہرکوغیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ کی نمائش اورہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔سی سی پی او لاہور نے ناجائز اسلحہ رکھنے اور بیچنے والے ریکارڈ یافتہ ملزمان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ اور ڈالہ کلچر کے ذریعے خوف و ہراساں پھیلانے والوں کوفی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ لاہور پولیس جرائم کی روک تھام کیلئے مسلسل سرگرم ِعمل ہے۔