طیارے کے ٹیک آف کے بعد آئل پریشر میں خطرناک کمی نوٹ کی گئی
ممبئی (آئی این پی )بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا کی دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز بڑے حادثے کار شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔ طیارے کے ٹیک آف کرنے کے بعد اِنجن میں آئل پریشر میں خطرناک حد تک کمی نوٹ کی گئی جسے فورا واپس دہلی کی جانب موڑ کر طیارہ بحفاظت اتار لیا گیا۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز AI887، جو بوئنگ 777-337 ای آر طیارے کے ذریعے آپریٹ کی جا رہی تھی، نے پیر کی صبح 3 بج کر 20 منٹ پر اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دہلی سے پرواز بھری۔رپورٹ کے مطابق ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد پائلٹس نے طیارے کے دائیں جانب کے انجن میں غیر معمولی طور پر اینڈھن میں کمی محسوس کی جو دیکھتے ہی دیکھتے صفر ہو گیا تھا جسے ہنگامی طریقہ کار کے تحت طیارے کو واپس دہلی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔طیارہ بحفاظت دہلی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا، جہاں تمام مسافر اور عملہ طیارے سے اتر کر ایئرپورٹ ٹرمینل منتقل ہوا۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی