درس گاہوں میں منشیات ، سندھ اسمبلی کا صوبائی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ

کراچی(یواین پی)کراچی میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم نے آواز بلند کردی اور سندھ حکومت سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر ایم کیو ایم کی رکن قرۃ العین نے کہا کہ صوبہ سندھ میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال کے خلاف سندھ حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے؟ صوبہ سندھ میں منشیات کا استعمال بڑھ چکا ہے، بچوں کو منشیات نے تباہ کر دیا، تعلیمی درسگاہوں میں بچوں کو منشیات مل رہی ہے، گلی محلوں میں کھلے عام منشیات مل جاتی ہے، گراؤنڈز کے دروازے منشیات کے عادی افراد نے بیچ دیے ہیں، لانڈھی میں منشیات ہر جگہ دستیاب ہے