پنجاب میں 25 دسمبر کو عام تعطیل ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(آئی این پی)پنجاب میں 25 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 25 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی جبکہ  26 دسمبر کو صرف مسیحی برادری کیلئے تعطیل ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مورخہ 25 دسمبر کو پورے پنجاب میں عام تعطیل ہوگی،اس روز تمام سرکاری دفاتر اورتعلیمی ادارے بندرہیں گے۔