گرا ئونڈ بوئنگ 777، اے ٹی آر طیارے چند دنوں میں آپریشل بیڑے میں شامل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے بیڑے میں 11واں ایئربس 320 AP-BOM نئے انجنوں کے ساتھ شامل کر لیا گیا، جہاز نئے پینٹ اور کیبن کی تزئین و آرائش کے ساتھ ہینگر سے رول آ ئوٹ کیا گیا، آپریشل بیڑے میں اگلے چند دنوں کے دوران طویل عرصے سے گرا ئونڈ بوئنگ 777 اور اے ٹی آر طیارے بھی شامل ہو جائیں گے۔ فلائٹ کی بحالی سے پی آئی اے کے نیٹ ورک میں وسعت اور پراڈکٹ کے معیار میں بہت بہتری آئے گی۔ رواں ہفتے سے پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں ان فلائٹ انٹرنیٹ سسٹم بھی متعارف کروایا ہے۔ سی ای او خرم مشتاق کا کہنا ہے پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول میں 90 فیصد ریگولیٹری، آپریشل بیڑے میں اضافہ اور پراڈکٹ میں بہتری کیلئے اقدامات ہماری کمٹمنٹ کا حصہ ہیں۔