لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس لاہور میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر افسران نے پروموٹ ہونے والے 47 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ تقریب میں پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے خصوصی شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ تقریب میں لاہور، فیصل آباد اور شیخوپورہ کے پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کو رینک لگائے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ رواں سال ریکارڈ 4 پروموشن بورڈ منعقد کرکے 383 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرگنائزڈ کرائم، سیف سٹیز، سائبر کرائم سمیت دیگر یونٹس میں بھی ترقیاں دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی کیڈٹ سکیم کے تحت 1010 اے ایس آئی، 438 سب انسپکٹر بھرتی کئے جا رہے