پولیس اہلکار منشیات فروش نکلا

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس اہلکار منشیات فروش نکلا۔ اپنے ہی سرکل میں منشیات بیچتا پکڑا گیاباٹا پور پولیس اہلکار نیاپنے ہی سرکل میں منشیات کا دھندہ شروع کردیامناواں پولیس نے پولیس اہلکار وقاص کو گرفتار کر کیا، اور مقدمہ درج کر لیا۔پولیس ذرائع کیمطابق پولیس اہلکار کو بی آر بی نہر کے قریب سے گرفتار کیا گیا،پولیس اہلکار وقاص کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد ہوئی۔ پولیس اہلکار کو منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے پولیس اہلکار سے تفتیش شروع کر دی ہے۔