1لاکھ کوجرمانے کر دئیے گئے ،قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر 1034 مقدمات درج ?:فوڈاتھارٹی
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ 2024میں ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے جعلساز مافیا کو ٹف ٹائم دیے رکھا۔ سال بھر میں 10 لاکھ 26ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 3ہزار 130سے زائد یونٹس بند کیے گئے جبکہ ناقص انتظامات پر 1لاکھ 8ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سال بھر میں 35کروڑ 58لاکھ 95ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران 20 لاکھ 54 ہزار لٹر ملاوٹی و ناقص دودھ تلف کیا گیا جبکہ ایک کروڑ 34لاکھ 33ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کے دوران 4 لاکھ 15 ہزار کلو سے زائد مضر صحت گوشت تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ کارروائیوں میں1لاکھ 21 ہزار لٹر استعمال شدہ آئل، 1لاکھ 24ہزار کلو ملاوٹی مصالحہ جات، 1لاکھ 15ہزار لٹر سے زائد ناقص پانی اور 19ہزارکلو دالیں بھی تلف کی گئی۔ مارکیٹ میں سپلائی ہونے والی خوراک کے معیار کی تفصیلی جانچ کے لیے 15 ہزار900 سے زائد فوڈ سیمپلز لیے گئے اور 3لاکھ 81ہزار فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔