تاج کمپنی رنگ روڈ انٹرچینج کے قریب ڈمپر نے پیدل جانیوالے شہری کو کچل ڈالا ، مزید کارروائی شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)تاج کمپنی رنگ روڈ انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ تاج کمپنی رنگ روڈ انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ ڈمپر ٹرک اور پیدل مسافر کے مابین ہوا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔