ٹریفک حادثہ ، شہری ہلاک

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)قبولہ روڈ پرٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کیمطابق چک 69 ای بی اگرو سٹاپ کے قریب نجی فلنگ سٹیشن کے سامنے ایک شخص نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ اچانک غلط سمت سے آنیوالے تیز رفتار ڈالے نے اسے کچل دیا ،مذکورہ شخص موقع پر جان کی بازی ہارگیا ،جبکہ ڈالا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،متوفی کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی، جو رحمن سٹی کا رہائشی تھا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔