حکومت کا پاور سیکٹر کیلئے مزید 50ارب سے زائد کی سبسڈی جاری کرنے کافیصلہ

رواں مالی سال اب تک پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 159 ارب جاری ،مزید 50ارب سے زائد سبسڈی کا اجراء پائپ لائن میں ہے،ذرئع 
 اسلام آباد (آئی این پی )حکومت نے بجلی کے شعبے کے لیے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں مالی سال اب تک پاورسیکٹر سبسڈی کی مد میں 159 ارب رو پے جاری کیے جاچکے ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا گیاہے کہ پاور سیکٹر کے لیے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، رواں مالی سال اب تک پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 159 ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں ، مزید 50 ارب روپیسے زائد کی سبسڈی کا اجرا پائپ لائن میں ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 128 ارب روپے جاری کیے گئے جبکہ دوسری سہ ماہی میں اب تک 31 ارب روپے سبسڈی کی مد میں جاری کئے جاچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق مزید 50 ارب روپے کے بعد پاور شیکٹر کو جاری کی گئی سبسڈی کی مجموعی مالیت 209 ارب روپے سے بڑھ جائے گی، آئی ایم ایف سے دسمبر تک طے شدہ ہدف کے مقابلے سرکلرڈیٹ کافلو بہت کم ہے۔