لاہور میں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کے 80ویں بورڈ آف گورنرز اجلاس میں رواں مالی سال کے لیے آڈیٹرز کے ازسر نو تقرر کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے، خواتین کرکٹ کو گراس روٹ لیول پر فروغ دینے، ڈومیسٹک کرکٹ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ ہائی پرفارمنس سینٹرز کی اپ گریڈیشن، اپ ڈیٹڈ فنانشل رولز، گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ اپنانے کے لیے پروسیجرل رد و بدل، اور کلبز کی اسکروٹنی کے طریقہ کار میں تبدیلی کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بورڈ کے ممبران سمیت چیف آپریٹنگ آفیسر، پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف فنانشل آفیسر، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ، میڈیا، ہیومن ریسورس اور ویمنز کرکٹ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔