اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) کراچی سمیت ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی ایک روپے69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )نے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جمع کرادی ہے جس کی 28 اگست کو عوامی سماعت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یکساں ٹیرف سے متعلق ای سی سی کی پالیسی گائیڈ لائنز کا بھی نیپرا جائزہ لے گی، نیپرا سماعت کے بعد کمی کا فیصلہ کرے گی۔