اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمت ایک روپے 79 پیسے کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی جولائی 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک اور سرکاری ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا، سی پی پی اے نیجولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے69 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔کمی سے بجلی صارفین کو تقریباً ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے19اگست کوپاورڈویژن کی سمری منظورکی تھی، ای سی سی فیصلے کے تحت بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ ملک بھرکے لیے یکساں ہوگی۔