بجلی1.93روپے یونٹ سستی؟

صارفین کو 6روپے فی یونٹ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ بوجھ سے بچالیا ،جون میں بجلی مہنگی نہیں ہوگی : پاور ڈویڑن 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپیہ 93پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ترجمان پاور ڈویڑن کے مطابق اپریل 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 73پیسے اضافہ بنتا ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 93پیسے فی یونٹ کمی بنتی ہے، بروقت موثر اقدامات سیبجلی صارفین کو 5سے 6روپے فی یونٹ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ سے بچالیا ، صارفین کو ممکنہ 38ارب روپے کو اضافی بوجھ سے بچا یا ہے، جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ترجمان پاور ڈویڑن کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کو 1روپے 73پیسے فی یونٹ کے اضافے پر روکا گیا ، پہلی سہ ماہی میں صارفین کو 65ارب روپے کی واپسی ممکن ہوئی ،پہلی سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی بدولت صارفین کو 1روپے 93پیسے فی یونٹ ریلیف ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے اثرات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ، بلکہ انتہائی مشکل حالات کے باوجود مزید ریلیف بھی فراہم کیا ، آئندہ ماہ ریفرنس ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا بلکہ تقریبا 20پیسے تک ریلیف ملنے کی توقع ہے۔