تمام ایئرپورٹس پر ای امیگریشن کا نظام نافذ کرنے کی منظوری

ای امیگریشن نظام میں ایپلی کیشن کے ذریعے مسافر کی تفصیلات امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو مل جائیں گی
مسافر ایئرپورٹ پر ای گیٹ کے ذریعے روانہ ہوتے رہیں گے، انہیں کائونٹر پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی
اسلام آباد (آئی این پی )ملک بھر میں امیگریشن کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ای امیگریشن نظام کے نفاذ کے بعد مسافروں کو قطاروں میں لگ کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ میڈیارپورٹ   مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات داخلہ نے نئے ای امیگریشن کا نظام متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے، اور آئندہ ماہ سے ای امیگریشن کا نظام نافذ کردیا جائے گا۔ای امیگریشن نظام میں ایپلی کیشن کے ذریعے مسافر کی تفصیلات امیگریشن ڈپارٹمنٹ کو مل جائیں گی۔مسافر ایئرپورٹ پر ای گیٹ کے ذریعے روانہ ہوتے رہیں گے، انہیں کائونٹر پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔