لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے کمیونٹی سیفٹی پولیسنگ کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ 9 سالہ بچی کو والدین سے ملا دیاپولیس کے مطابق دورانِ گشت غازی آباد پولیس کو پریشانی کی حالت میں روتی ہوئی ایک لاوارث بچی ملی، جس نے اپنا نام زینب بتایا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بچی گھر سے کوئی چیز لینے باہر نکلی تھی مگر راستہ بھول جانے کے باعث گھر واپس نہ جا سکی۔ایس ایچ او غازی آباد محمد شہریار نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے بچی کو تحویل میں لیا اور والدین کی تلاش کے لیے ٹیم کے ہمراہ کارروائی شروع کی۔ چند گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد پولیس نے بچی کے والدین کو تلاش کر کے زینب کو بحفاظت ان کے حوالے کر دیابچی کے محفوظ ملنے پر والدین نے غازی آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے لیے دعاؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔