ایرانی عدلیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران میں 8 خواتین کی سزائے موت ان کے مطالبے پر منسوخ کی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عدلیہ نے وضاحت کی ہے کہ جن خواتین کا ذکر کیا جا رہا ہے، انہیں کبھی سزائے موت سنائی ہی نہیں گئی۔ عدلیہ کا کہنا تھا کہ میدان میں ناکامی کے باعث ٹرمپ جھوٹی خبروں کے ذریعے کامیابی ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز بھی ان خواتین کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ امن مذاکرات سے قبل ایران کو انہیں رہا کرنا چاہیے۔ تاہم بعد ازاں انہوں نے ایک اور دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دباؤ پر ان خواتین کی سزائے موت ختم کی گئی۔ایرانی میڈیا نے اس بیان کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دعوے کے غلط ثابت ہونے کے باوجود امریکی صدر کی جانب سے ایک اور ایسا بیان دیا گیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔