پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 33 ویں میچ میں حیدر آباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹ سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کی ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس دلچسپ مقابلے میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کو 214 رنز کا ہدف دیا، جسے حیدرآباد نے 3 گیندیں باقی رہتے 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اس میچ کی خاص بات دونوں طرف کی بیٹنگ لائنز کا سنچری اسکور کرنا تھی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ حیدرآباد کے عثمان خان نے 101 رنز کی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے 61 رنز بنائے، اور جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے حسان خان تھے، جنہوں نے صرف 6 گیندوں پر 24 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلائی۔ پیٹرسڈل اور محمد اسماعیل نے بالترتیب 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے۔ ان فارم صاحبزادہ فرحان اور اسٹیو اسمتھ نے سنچری پارٹنرشپ قائم کی، جس میں فرحان 66 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ اسمتھ نے پی ایس ایل میں اپنی پہلی اور ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی چھٹی سنچری بنائی، 50 گیندوں پر 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جوش فلیپے نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ حیدرآباد کی جانب سے عاکف جاوید نے 3 وکٹیں لیں، جبکہ محمد علی، حنین شاہ، حسان خان اور گلین میکس ویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔