نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست متحدہ آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی نادینڈلا بھاسکر را چل بسے،ان کی عمر 90 برس تھی۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق نادینڈلا بھاسکر را گزشتہ چند دنوں سے حیدرآباد کے ایک خانگی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ 1984 میں اس وقت کے چیف منسٹر این ٹی راما را کے امریکہ جانے کے دوران انہوں نے تقریبا ایک ماہ تک ریاست کے چیف منسٹر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، تاہم مختصر مدت میں ہی ان کی حکومت ختم ہوگئی۔ وہ ریاستی تاریخ میں سب سے کم مدت تک چیف منسٹر رہنے والے لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔