لاہور(کرائم رپورٹر)عوامی شکایت پرایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی سربراہی میں ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دیرینہ مسئلہ کا 48 گھنٹوں میں حل کروا دیا درخواست گزار کا ناجائز قابض افراد کے ساتھ 10 سال سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھاایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق درخواست گزار نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی کھلی کچہری میں برائے کارروائی درخواست پیش کی تھی ترجمان پولیس کے مطابق کھلی کچہری درخواست پر ایس ایچ او ریسکورس کو فوری کاروائی کی ہدایت کی گئی۔ایس ایچ او ریس کورس اورنگزیب ساہی نے بروقت ازالہ کرتے ہوئے شہری کے 70 لاکھ کی ریکوری کروائی۔فوری ریکوری پر درخواست گزار نے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی جانب سے ایس ایچ او ریس کورس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی