کاہنہ(خصوصی رپورٹ)کاہنہ پولیس کی کارروائی، پرائیویٹ پولٹری کمپنی کے ریکوری ایجنٹ سے 4 لاکھ 75 ہزار روپے بر آمد کر کے مالک کے حوالے کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق ابرار جو نجی پولٹری کمپنی میں بطور ریکوری ایجنٹ کام کرتا ہے اس نے اپنی ہی کمپنی کے مالک کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا اور 15 پر واردات کی جھوٹی کال کر دی حالات مشکوک جانتے ہوئے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حقائق سامنے لائیتو ملزم ابرار نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے رقم غائب کرنے کے لئے ڈکیتی کی جھوٹی کال کی تھی پولیس نے ملزم سے رقم برا?مد کر کے مالک کے حوالے کر دی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔