چوری کے شبے میں اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا

دھولا رام نے تقریب سے کھانے پینے کی اشیاء اور ساڑھی چوری کے شبے میںبسنتی بائی کو قتل کرکے لاش جنگل میں پھینک دی
نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں چوری کے شبے میں ایک شخص نے اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے گائوں سلیسا میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بسنتی بائی دھولا رام نامی شخص کی دسویں بیوی تھی جب کہ اس سے قبل 9بیویاں اپنے شوہر کے تشدد اور برے رویے کے باعث اس سے علیحدگی اختیار کر چکی ہیں۔شوہر نے شادی کی تقریب سے کھانے پینے کی اشیاء اور ساڑھی چوری کرنے کے شبے میں اپنی دسویں بیوی کو قتل کیا اور اس کی لاش کو جنگل میں پھینک دیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کا علم اس وقت ہوا جب گائوں میں تعفن اٹھنا شروع ہوا جس پر پولیس کو آگاہ کیاگیا، پولیس کو تلاش کے بعد بسنتی بائی کی لاش بہت خراب حالت میں ملی جس کے بعد پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔