اسلام آبادکنٹینروں کا شہر بن گیا‘اہم راستوں پر1200تعینات‘شہری محصور تعلیمی ادارے آج سے بند

کنٹینروں کے اندر مٹی کی بوریاں بھر دی گئیں‘ انہیں ویلڈنگ کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑدیاگیا ہے تاکہ اپنی جگہ سے ہلایا نہ جا سکے
  ایک ہزار   گاڑیاں   پولیس کے قبضے میں ہیں، کرائے پر حاصل کرنے کا تاثر درست نہیں‘معاوضہ دیا جائے:صدر گڈزٹرانسپورٹ  اونرز ایسوسی ایشن
اسلام آباد (آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں لانگ مارچ کے معاملے پر جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا‘نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق1200سے زائد کنٹینرز لگائے جا چکے ہیں‘کنٹینروں کے اندر مٹی کی بوریاں بھر دی گئی ہیں جبکہ انہیں ویلڈنگ کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑدیاگیا ہے تاکہ انہیں اپنی جگہ سے ہلایا نہ جا سکے‘شہر کے سرکاری تعلیمی ادارے  آج سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  وفاقی دارالحکومت میں اضافی پولیس نفری کے لیے رہائش کاانتظام سرکاری اسکولوں میں کیا جارہا ہے‘صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن اویس چودھری ایڈووکیٹ نے  کہا ہے کہ اسلام آباد میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ایک ہزار سے زائد گاڑیاں گزشتہ دو ہفتوں سے پولیس کے قبضے میں ہیں انہیں کرائے پر حاصل کرنے کا تاثر درست نہیں۔  اپنے بیان اویس چوہدری نے کہا کہ کنٹینرائزڈ کارگو، فلیٹ بیڈ، اوپن باڈی، دس ویلر اور مزدا سمیت مختلف گاڑیاں پکڑی گئی ہیں، بیشتر گاڑیاں لوڈ ہیں اور انہیں مختلف چوک چوراہوں میں کھڑا کیا گیا ہے، گاڑیوں کو کرائے پر حاصل کرنے اور یومیہ 20 ہزار روپے دینے کا تاثر درست نہیں۔اویس چوہدری نے کہا کہ کسی ٹرانسپورٹر کو تاحال کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا