بھارتی فیلڈرز نے پاکستانی بیٹرز کے مجموعی طور پر 4 کیچز ڈراپ کیے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی بیٹرز کی شاندار اننگز کے دبا ئو کی وجہ سے بھارتی فیلڈرز کے ہاتھ پیر پھول گئے۔ٹی 20 ایشیاء  کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارتی فیلڈرز نے پاکستانی بیٹرز کے مجموعی طور پر 4 کیچز ڈراپ کیے۔ٹی 20 ایشیاء￿  کپ، سپر فور مرحلہ، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیاٹی 20 کرکٹ میں عالمی نمبر ون قرار پانے والی بھارتی ٹیم کی فیلڈنگ انتہائی ناقص رہی۔ابھیشک شرمانے دو بار صاحبزادہ فرحان کا کیچ ڈراپ کیا، پہلی بار پہلے ہی اوور میں اور دوسری بار ا?ٹھویں اوور میں وہ گیند تھمانے میں ناکام ثابت ہوئے۔صائم ایوب کا ا?سان کیچ کلدیپ یادیو نے گرا دیا جبکہ شبمن گل نے فہیم اشرف کا سیدھا کیچ ڈراپ کیا۔صاحبزادہ فرحان نے اپنی بیٹنگ سے شائقین کرکٹ کا دل جیت لیا، انہوں نے بھارتی بولرز کی جم کر دھلائی کی، اس دوران 5 چوکے اور 3 بلند و بالا چھکے لگائے۔فہیم اشرف نے 2 چھکے لگائے جبکہ میچ پاکستانی بیٹرز نے مجموعی طور پر 8 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔