لاہور(کرائم رپورٹر)سبزی منڈی پھاٹک راوی چوک میں نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیاعینی شاہدین کے مطابق ایک نشے کا عادی شخص ٹرین کی زد میں آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیالاش نامعلوم ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی