چھت گرنے سے 5سالہ بچی ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر) گھر کی چھت گرنے سے 5سالہ بہن جاں بحق اور 10سالہ بھائی زخمی ہوگیا، بتایا گیا ہے کہ تھیڑی گائوں میں گھر کی چھت گرنے سے 5سالہ عریبہ جاں بحق اور 10سخاوت زخمی ہوگیا، ریسکیو ٹیموں نے 5سالہ عریبہ کی لاش اور زخمی 10سالہ سخاوت کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ریسکیو حکام کے مطابق گھر کی چھت ٹی آر گاڈر سے بنی ہوئی تھی۔