بچی کو ہراساں کرنیوالا زخمی حالت میں گرفتار

پولیس گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم کے نیفے میں پستول چل گیا ، زخمی وقار ہسپتال منتقل 
 لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ایک اور ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاپولیس کے مطابق ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی جو قصور کا رہائشی ہے سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاہنہ میں چھاپہ ماراملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی شلوار کے نیفے سے پستول نکالتے ہوئے غلطی سے ٹریگر دبا دیا جس سے گولی چل گئی اور ملزم پیٹ کے نیچے نازک حصے کے قریب گولی لگنے سے زخمی ہوگیاپولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ملزمان کے اس طرح زخمی ہونے کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔